اینٹی نارکوٹکس فورس نے بےنظیر ائیرپورٹ پرہیروئن بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی اورملزم کوگرفتارکرلیا گیا۔

اے این ایف ذرائع کے مطابق مانسہرہ کا رہائشی محمد اشرف بے نظیر ائیر پورٹ پر فلائٹ نمبر سیون ون تھری کے ذریعے اسلام آباد سے دمام جا رہا تھا کہ مشکوک جاننے پراسے اے این ایف کاونٹرپرسکینگ مشین سے چیک کیا گیا تو ملزم کے قبضے سے دو کلو سے زائد ہیروئن برآمد کر لی گئی اے این ایف نے ملزم کو گرفتارکرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن