ملک کے اکثرحصوں میں بارش کے بعد موسم میں تبدیلی آگئی ہے، کہیں ٹھنڈی ہوائیں توکہیں دھوپ کا راج ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھرمیں سردی کا آغازہوگیا ہے اورنومبرکے مہینے میں سردی میں اضافہ ہوجائے گا تاہم آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو سے تین روز کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان اورخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ آج ملک میں سب سے کم درجہ حرارت سکردو اور قلات میں منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن