کراچی میں جرم کی شرح واشنگٹن، نیو میکسیکواورنیواورلنزسے کہیں کم ہے، تاہم شہرقائد کے حالات میں بہتری کی گنجائش موجود ہے۔ آئی جی سندھ

Oct 24, 2012 | 14:51

سپریم کورٹ رجسٹری میں کراچی امن وامان کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ فیاض لغاری نے کہا کہ کراچی دنیا کے پچاس پرتشدد ترین شہروں میں شامل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں جرائم کی شرح ترقی یافتہ شہروں سے کم ہے تاہم اس کے باوجود اس میں بہتری کی گنجائش موجود ہے۔ ایک سوال کے جواب میں آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی میں پولیس بہت قربانیاں دے رہی ہے، نوے سے زیادہ پولیس جوان شہید ہوچکے ہیں جبکہ بیرونی سازشیں بھی ہورہی ہیں۔ فیاض لغاری کا کہنا تھا کہ میڈیا ٹارگٹ کِلنگ اور ذاتی جھگڑوں میں ہونے والی قتل وغارت گری کو الگ رکھے۔ کل ہونے والی وارداتوں میں پانچ افراد ذاتی جھگڑوں میں مارے گئے تھے ٹارگٹ کلنگ میں نہیں۔

Cue In:Cue Out:

مزیدخبریں