مناسک حج کا آغاز ہوگیا ہے، دنیا بھر سے آئے ہوئے لاکھوں عازمین نے منٰی میں سفید خیموں کا شہر آباد کردیا۔ حج کا رکن اعظم وقوف عرفات کل ادا کیا جائے گا۔

آٹھ ذوالحجہ کی صبح سے ہی لاکھوں عازمین نماز فجر کی ادائیگی کے بعد احرام باندھ کر حج کی نیت کرکے مکہ مکرمہ سے منیٰ کی جانب روانہ ہوئے۔ لاکھوں عازمین تلبیہ کا ورد کرتے ہوئے بسو ں اور ویگنوں میں سوار ہوکر منیٰ پہنچےجبکہ بہت سے عازمین پیدل نے پیدل ہی منٰی کارخ کیا۔ عازمین آج رات بھر اپنے خیموں میں قیام اور عبادت کریں گے۔ منیٰ میں سفید خیموں کا ایک شہر آباد ہوگیا ہے۔ اس موقع پر رہنمائی کے لیے خدام بھی موجود ہیں جو منیٰ پہنچنے والے حاجیوں کو ان کے خیموں تک پہنچانے میں مدد فراہم کررہے ہیں۔ مختلف ممالک سے آئے ہوئے عازمین کی سہولت کے لیے ان کے خیموں کے اطراف میں ان ممالک کے جھنڈے اور مکتب نمبر بھی واضح طور پر آویزاں کیے گئے ہیں۔ حج کا رکن اعظم وقوف عرفات کل ادا کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن