مظفر آباد (آئی این پی)آزاد کشمیر کابینہ کے سینئر وزیر سمیت متعدد وزراء کے محکموں میں ردوبدل کا امکان ہے۔ پی پی پی کے باوثوق ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید اور چند وزراء کے درمیان پیدا شدہ شدید اختلافات کے نتیجہ میں سینئر وزارت کی تبدیلی سمیت متعدد وزراء کرام کے محکمہ جات آئندہ چند روز میں تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں اس حوالے سے حتمی فیصلہ متوقع ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ سینئر وزارت چوہدری لطیف اکبر کو دی جا رہی ہے۔ چوہدری یاسین کو وزارت مواصلات، چوہدری محمد رشید کو وزارت تعلیم کالجز، آئی ٹی ٹیوٹا اور ہائیڈرو الیکٹرک بورڈ، بازل نقوی کو تعلیم سکولز، میاں عبدالوحید کو وزارت کامرس،مطلوب انقلابی کو لوکل گورنمنٹ کے قلمدان دیئے جائیں گے۔