اسلام آباد (آن لائن) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ دیر سے آئی تاہم یہ خوش آئند ہے، اس سے بی بی شہید کے موقف کی تائید ہوئی ہے، نوازشریف ہر جگہ ڈرون حملوں کا معاملہ اٹھائیں اور اس حوالہ سے مشرف کے بیان کا بھی آرٹیکل 6کے تحت کارروائی کرنیوالی کمیٹی جائزہ لے، 145دن گزر گئے حکومت نے ابھی تک کوئی بل پاس نہیں کرایا ۔ لگتا ہے کہ حکومت پارلیمنٹ کو بائی پاس کرکے ایگزیکٹو کے ذریعے معاملات چلانا چاہتی ہے۔ ملازمتوں کے کوٹے کا آرڈیننس 13 اگست سے ختم ہوچکا ہے، حکومت نئی تقرریاں کس قانون کے تحت کررہی ہے۔
رضا ربانی