خیبر پی کے حکومت کیلئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ءکی منظوری چیلنج بن گئی

خیبر پی کے حکومت کیلئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ءکی منظوری چیلنج بن گئی

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے حکومت کیلئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ءکی منظوری چیلنج بن گئی۔ ایکٹ کی منظوری کیلئے اسمبلی کا موجودہ سیشن طویل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ رواں سیشن اسراراللہ گنڈاپور کی شہادت پر طلب کیا گیا۔ آئندہ ہفتے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی منظوری کا امکان ہے۔ صوبائی حکومت نے اپوزیشن سے مدد مانگ لی۔ تعزیتی اجلاس ڈپٹی سپیکر امتیاز شاہد کی زیر صدارت ہوا۔خود کش دھماکے میں جاں بحق ہونیوالے صوبائی وزیر قانون اسراراللہ گنڈاپور کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اجلاس میں اسرار اللہ گنڈاپور کے ذکر پر ڈپٹی سپیکر امتیاز شاہد قریشی اور ارکان اسمبلی آبدیدہ ہوگئے۔ ارکان نے اسرار اللہ گنڈا پور کی نشست پر پھول رکھے۔
ایکٹ/ فاتحہ خوانی

ای پیپر دی نیشن