سٹاک مارکیٹوں میں تیزی جاری‘ 100 انڈیکس کی 22300 کی نفسیاتی حد بحال‘ مجموعی سرمایہ کاری 52 کھرب 57 ارب سے تجاوز

سٹاک مارکیٹوں میں تیزی جاری‘ 100 انڈیکس کی 22300 کی نفسیاتی حد بحال‘ مجموعی سرمایہ کاری 52 کھرب 57 ارب سے تجاوز

کراچی + لاہور (کامرس رپورٹر)کراچی سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل جاری، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو بھی تیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس کی 22300 کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی۔ سرمایہ کاری مالیت میں32 ارب 64 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 116.86 پوائنٹس اضافے سے 22347.29 پوائنٹس پر بند ہوا۔ سرمایہ کاری مالیت میں 32 ارب 64 کروڑ 68 لاکھ 47 ہزار687 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 52 کھرب 87 ارب 77 کروڑ 73 لاکھ 55 ہزار 552 روپے ہوگئی۔ بدھ کو کاروباری سرگرمیاں 14 کروڑ 86 لاکھ 53 ہزار 770 شیئرز رہیں جو گزشتہ روز کے مقابلے میںایک کروڑ 85 لاکھ 90 ہزار 890 شیئرزکم ہیں۔ قیمتوں کے اتار چڑھاو¿ کے حساب سے وائتھ پاک لمیٹڈ کے حصص سرفہرست رہے۔لاہور سٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز تیزی کا رجحان رہا۔ مجموعی طور پر84 کمپنیوں کا کاروبار ہوا۔18 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، 13 کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ53 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس 15.95 پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 4438.64 پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں کل 24 لاکھ 54 ہزارحصص کا کاروبار ہو ا۔ جبکہ گزشتہ روز25 لاکھ 9 ہزار 300 حصص کا لین دین ہوا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...