ٹیوٹا کا طلباءکے درمیان سال میں دو مرتبہ ہنرمندی مقابلوں کا اعلان

ٹیوٹا کا طلباءکے درمیان سال میں دو مرتبہ ہنرمندی مقابلوں کا اعلان

لاہور (پ ر) ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) نے اپنے اداروں میں زیر تربیت طلباءو طالبات کیلئے انسٹیٹیوٹ سے لے کر صوبائی سطح تک ہنرمندی کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے سال میں دو مرتبہ ہنرمندی کے مقابلوں کے انعقاد کا اعلان کردیا ہے۔ ان مقابلوں میں صوبہ بھر کے ٹیکنالوجی کالجز، ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس، ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس، ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹرز اور اپرنٹس شپ ٹریننگ سنٹرز کے طلباو طالبات اپنی فنی مہارتوں کا مظاہرہ کریں گے۔ ٹیوٹا کی جانب سے گزشتہ روز جاری کردہ ”معیار ضابطہ کار“ کی تفصیلات کے مطابق مذکورہ نمائش نہ صرف زیر تربیت ہنرمندوں کو اپنی فنی صلاحیتوں کو صوبائی سطح پر دیکھانے کے مواقع فراہم کرے گی بلکہ لوکل اور صوبائی سطح پر قائم صنعتی اداروں کو جوہر قابل تک رسائی کے مواقع بھی دے گی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...