کراچی (پ ر) ایل جی الیکٹرونکس نے ہوم اپلائنسز کو سمارٹ اور تخلیقی انداز سے استعمال کرنے کیلئے مہم ”سمارٹ ڈسکوریز“ خیالات کے جیتنے والوں کا اعلان کر دیا۔ آئیڈیا شیئرنگ مقابلہ گزشتہ ماہ اختتام پذیر ہوا۔ اس نے 200 ممالک کے کل 1.5 ملین وزیٹرز کو اس ویب سائٹ www.LGsmartchoice.com پر متوجہ کیا۔ کل 800 سے زیادہ ذاتی خیالات جمع کئے گئے جن میں سے ہر چھ کیٹگریز میں سے ایک جیتنے والے کو منتخب کیا گیا جسے آن لائن صارفین کے ووٹوں اور ایک ان ہاﺅس ججوں کے پینل سے منتخب کیا گیا۔ ایل جی ہوم اپلائنسز کمپنی کے صدر اور سی ای او سیون جن جو نے کہا کہ یہ غیر روایتی مہم ہمارے لئے بہت معنی خیز تھی جسے صارفین نے مکمل کیا‘ جانچا اور شیئر بھی صارفین نے ہی کیا تھا۔
ایل جی نے ”سمارٹ ڈسکوری مہم“ کے جیتنے والوں کا اعلان کر دیا
ایل جی نے ”سمارٹ ڈسکوری مہم“ کے جیتنے والوں کا اعلان کر دیا
Oct 24, 2013