اسلام آ باد(اے پی اے ) ایف بی آر نے امیروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے اور ٹیکس چوروں کیخلاف کارروائی کی نگرانی کیلیے چیئرمین ایف بی آر کے اسپیشل اسسٹنٹ ڈاکٹر اقبال کی سربراہی میں ٹیم قائم کردی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایف بی آر کی طرف سے قائم کردہ ٹیم 5 ارکان پر مشتمل ہے اور مانیٹرنگ ٹیم کے ممبران میں ایف بی آر کے چیف انکم ٹیکس پالیسی ملک امجد زبیر ٹوانہ، سیکرٹری ود ہولڈنگ ٹیکس عمران لطیف منہاس، سیکرٹری ایگزمشنز اینڈ رولز محمد خالد جمیل اور ڈپٹی ڈائریکٹر انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن لاہور اعجاز خان شامل ہیں۔جبکہ اس بارے ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ مانیٹرنگ ٹیم ملک بھر میں 35 لاکھ امیر ترین لوگوں کو جاری کیے جانیوالے نوٹسز پر کارروائی کی مانیٹرنگ اور کوآرڈینیشن کریگی۔
امراءکو ٹیکس نیٹ میں لانے، چوروں کیخلاف کارروائی تیز کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل
امراءکو ٹیکس نیٹ میں لانے، چوروں کیخلاف کارروائی تیز کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل
Oct 24, 2013