لاہور(کلچرل رپورٹر)کواپرا آرٹ گیلری نے فیشن ڈیزائنگ کی ایک نمائش کا اہتمام کیا۔ کواپرا سکول آف آرٹس فیشن ڈیزئنگ کے سنئر طلبہ کے تیار کردہ تقریباََ 60 ڈریسیزگیلری میں سجائے گئے ۔یہ ڈیزائن زیادہ تر مشرقی اقدار کی عکاسی کرتے دیکھائی دیئے ۔ نمائش کا افتتاح پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات وثقافت پنجاب رانامحمدارشداورمعروف ڈریس ڈیزائنربی جی نے کیا۔انہوں نے نمائش میں رکھے ڈریسز کی تعریف کی ۔گیلری کے کیوریٹر محمد جاوید نے بتایا کہ نمائش کا مقصد نوجوان ڈریس ڈیزائنروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ وہ اپنی پریکٹیکل زندگی میں اس شعبہ میںترقی کی منزلیںعبور کر سکیں۔