سولہویں رہبر پاکستان ڈاکٹر مجید نظامی تعلیمی ایوارڈ پانے والو ںکے نامو ں کا اعلان

کراچی ( خصوصی رپورٹر ) فرزندان پاکستان کے تحت سولہویں رہبر پاکستان ڈاکٹر مجید نظامی تعلیمی ایوارڈ ز2014پانے والوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ۔ تنظیم کے تحت یہ ایوارڈز ہر سال میٹرک و انٹر میں کراچی تعلیمی بورڈ سے نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے والے طالبعلموں میں تقسیم کیئے جاتے ہیں ۔ امسال میٹرک سائنس کی مروہ تنویر ( اول )، ماہ نور رحمان ، محمد انس غنی ( دوم ) ، سعد خالد ( سوم ) ، میٹرک جنرل کی حافظ انثار صدیقی ، حافضہ لبابہ مستقیم ، حافظ حانیہ وقاص ( اول ، دوم ، سوئم ) انٹر آرٹس کی اشناء اسلم ، طریفہ خان زبیر ، ثانیہ سہیل نصیر ، ( اول ، دوم ،سوم ) انٹر کامرس کے اشیش کمار ، سید ہ ملائکہ اکبر ، کرن جبین لیاقت ( اول ، دوم ، سوم ) ، انئر سائنس پری انجینئرنگ ، محمد سالک سلام ، خزیمہ ، سہیل صلات ، عائشہ محبوب ( دوم ، سوم ) ، انٹر سائنس ( جنرل ) کمپیوٹر حرا سلمان ، پریسر بشیر احمد ، محمد مدثر علی اکبر رواجانی ( اول ، دوم ، سوم ) اور انٹر سائنس ( پری میڈیکل ) کی بھوانہ بائی بھیم راج ، مہرین عمر زبیر ( اول ) ، سید فیضان فراست علی ( دوم ) خوش بخت کرار رضا ، سدرہ محمد حسین ( سوم ) یہ ایوارڈ ز حاصل کریں گے ۔ اس موقع پر میٹرک جنرل میں تینوں پوزیشنز حاصل کرنے والے تعلیمی ادارے اقراء حفاظ گرلز اسکینڈری اسکول نارتھ ناظم آباد کی پرنسپل اور بیرسٹر سحر اکرام رانا کو بھی بہترین تعلیمی کا رکردگی پر خصوصی ایوارڈ ز دیئے جائیں گے ۔ فرزندان پاکستان کے چیئرمین رانا اشفاق رسول کے مطابق تقسیم اعزازات کی تقریب 27اکتوبر 2014کی شام 5بجے سندھ بوائے اسکائوٹس ایسوسی ایشن آڈیٹوریم ، ایم آر کیانی روڈ ، متصل YMCA گرائونڈز نز د آرٹس چورنگی کراچی میں ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن