62اور63کے خلاف واویلا کیوں؟

مکرمی! میڈیا رپورٹس کے مطابق انتخابات کے نظام میں اصلاحات کی آڑ میں آرٹیکل62اور63میں سے اسلامی نکات کونکالنے کی سازش کی جارہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔حکمران ایسے اقدامات کرنے سے گریز کریں کہ جن سے ملک میں انارکی اور فسادات پھیلنے کا خدشہ ہو۔ان نکات کے مطابق ایساکوئی شخص قومی وصوبائی اسمبلی یاسینیٹ کارکن نہیں بن سکتا جو اچھے کردار کاحامل نہ ہو اور عام طور پر اسلامی احکامات سے انحراف میں مشہور ہو۔اسلامی تعلیمات کاخاطر خواہ علم نہ رکھتا ہو اور نہ ہی اسلام کے مقررہ فرائض کاپابند اور کبیرہ گناہوں سے اجتناب کرتا ہو۔20کروڑ کی ترجمانی کرنے والے اعلیٰ اقدار اور بے داغ کردار کے مالک ہونے چاہئیں۔ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت آئین کے آرٹیکل 62اور63کے خلاف واویلا کیا جارہا ہے جو سمجھ سے بالاتر ہے۔(عمران الحق ،لاہور ممبر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑیز)

ای پیپر دی نیشن