لاہور (نمائندہ سپورٹس) دوسرے ٹیسٹ میں قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگزمیں 378رنزبنا کرآوٹ ہوگئی‘انگلینڈنے دوسرے دن کے اختتام پر تین وکٹوںپر182رنز بنا لئے ۔ پاکستان کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید196رنز درکار ہیں جبکہ سات وکٹیں باقی ہیں۔انگلینڈ کو اننگز کے آغاز پر پہلا نقصان معین علی کی صورت میں ہوا جنھیں پانچ کے مجموعی سکور پر وہاب ریاض نے آو¿ٹ کیا۔ابھی انگلینڈ کی ٹیم ابھی ابتدائی نقصان سے سنبھل نہیں پائی تھی کہ بیل چار رنز بنا کر عمران خان کے گیند پر کیچ آو¿ٹ ہو گئے۔تاہم اس کے بعد کپتان کک اور روٹ کے درمیان عمدہ شراکت داری سے ٹیم کا مجموعی سکور 127 رنز تک پہنچ گیا۔ اس موقعہ پر یاسر شاہ نے کک کی 65 رنز کی اننگز ختم کر کے میچ میں اپنی پہلی وکٹ حاصل کی۔جوروٹ 76اور بیئرسٹو27رنز بناکر کھیل رہے ہیں ۔اس سے پہلے میچ کے دوسرے روز پاکستان کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 387 رن بنا کر آو¿ٹ ہوگئی ہے۔پہلے روز کے اختتام پر پاکستان کی ٹیم نے چار وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنائے تھے لیکن دوسرے روز بلے باز کچھ خاص نہ کر سکے اور محض 105 رنز کے اضافے کے ساتھ ہی ان کی چھ وکٹیں گر گئیں۔کپتان مصباح الحق جنھوں نے پہلے دن شاندار سنچری بنائی تھی، دوسرے روز بغیر کسی رن کے اضافے کے کرس براڈ کا شکار ہو گئے۔ انھوں نے 102 رنز بنائے تھے۔دوسرے روز آخری وکٹ شفیق کی گری جنھوں نے 83 رنز بنائے، ان کا کیچ مارک وڈ کی گیند پر جو روٹ نے پکڑا۔پہلے روز مصباح کی شاندار سنچری کی بدولت ہی پاکستانی ٹیم 178 رنز چار کھلاڑی آو¿ٹ کے جھٹکے سے سنبھلتے ہوئے 282 رنز تک پہنچ گئی تھی۔مصباح کے بعد سرفراز احمد 32 رنز بنا کر اور وہاب ریاض چھ رنز بنا کر معین علی کا شکار ہوئے اور دونوں کا کیچ اینڈرسن نے پکڑا۔ یاسر شاہ نے 16 رنز بنائے جنھیں راشد نے آو¿ٹ کیا اور بابر کو تین رنز پر ووڈ نے آو¿ٹ کیا۔
دبئی ٹیسٹ : پاکستان 378 پر آﺅٹ‘ انگلینڈ کے تین وکٹوں پر 182 رنز
Oct 24, 2015