اظہرعلی نے دبئی میں قومی ٹیسٹ سکواڈ کو جوائن کر لیا

Oct 24, 2015

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑی اظہر علی نے بھی گذشتہ روز دبئی میں قومی ٹیم کے سکواڈ کا جوائن کر لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ویزا میں تاخیر کی وجہ سے دبئی ٹیسٹ سے پہلے نہیں پہنچ سکا تھا۔ مکمل فٹ ہوں ٹیم منیجمنٹ نے جب بھی موقع دیا بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز آسان نہیں ہوگی تاہم ہماری پوری کوشش ہوگی کہ۔ کھیل کے تینوں شعبوں میں عمدہ کھیل پیش کر کے کامیابی حاصلی کی جا سکے۔ تیسرے ٹیسٹ میں کھیلوں گا یا نہیں اس بات کا فیصلہ ٹیم مینجمنٹ نے کرنا ہے اگر میری ضرورت ہوئی تو ضرور کھلایا جائے گا۔ ابھی تک ٹیم کے کھلاڑیوں کی کارکردگی تسلی بخش ہے۔ دبئی ٹیسٹ فیصلہ کن ہو سکتا ہے۔ یاسر شاہ کی پہلے ٹیسٹ میں کمی کو شدت سے محسوس کیا جاتا رہا ہے۔

مزیدخبریں