لاہور (نمائندہ سپورٹس) ویسٹ انڈیز اور پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیمیں چوتھے اور آخری ون ڈے میں آج آمنے سامنے ہوں گی، میزبان ٹیم کو چار میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے۔ پاکستانی ٹیم نے پہلے ون ڈے میں میزبان ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کی تھی لیکن ویسٹ انڈین ویمن ٹیم نے جاندار کم بیک کرتے ہوئے مسلسل دو میچز جیت کر سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔ ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کھیلی جائے گی۔