سابق کپتان وسیم اکرم بی پی ایل میں کومیلا وکٹورینز کے مشیر نامزد

Oct 24, 2015

ڈھاکہ(آئی اےن پی) سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے تیسرے سیزن کے دوران کومیلا وکٹورینز کے مشیر بننے پر رضامند ہو گئے ہیں۔ ٹیم کی مالکہ نفیسہ کمال کے مطابق اپنے وقت کے بہیترین فاسٹ بالر نے اپنی مصروفیات میں سے کچھ وقت دینے کی یقین دہانی کرائی ہے اور وہ بطور کنسلٹنٹ کھیل کے مختلف امور میں کھلاڑیوں کی رہنمائی کرینگے جبکہ ہیڈ کوچ محمد صلاح الدین اور منیجر خالد محمود ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ شعیب ملک، احمد شہزاد، مارلن سیمیولز اور سنیل نارائن کے این او سی کیلئے ضروری دستاویزات بنگلہ دیشی بورڈ کو ارسال کر دی ہیں۔

مزیدخبریں