بنگلہ دیش پریمیئر لیگ:یاسر شاہ ‘شاہد آفریدی مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل

Oct 24, 2015

ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک )پاکستان کے لیگ سپنر یاسر شاہ اور شاہد آفریدی بنگلہ دیش پریمئر لیگ کے مہنگے ترین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔22نومبر سے شروع ہونے والی لیگ کیلئے پاکستان کے سولہ کھلاڑیوں کو لیگ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔یاسر شاہ نے ڈھاکا ڈائینامائیٹس سے معاہدہ کیا ہے اور و شاہد آفریدی کے ساتھ مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ڈھاکا کی ٹیم میں سری لنکن کمار سنگاکاراکے، فاسٹ باﺅلرمحمد عرفان، سہیل خان، اوپنرشاہ زیب حسن اور ناصر جمشید بھی شامل ہیں۔فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض رانگپور رائیڈرز کی نمائندگی کریں گے جس میں تلکارتنے دلشان، پریرا، سمنز، محمد نبی بھی ایکشن میں نظر آئیں گے ۔شاہد آفریدی اور سہیل تنویر سلہٹ سپرسٹارز کاحصہ ہیں جہاں روی بوپارا،بریڈ ہوگ اور اجنتھا مینڈس موجود ہیں۔فاسٹ باﺅلر محمد عامر چٹاگانگ ویکنگز سے معاہدہ کرچکے ہیں جس میں سعید اجمل، عمراکمل، کامران اکمل کو چنا گیا ہے۔عماد وسیم اور محمد سمیع بریسال بلز کا حصہ ہیں ان کے ساتھ کرس گیل اور برینڈن ٹیلربھی ہونگے۔ کپتان شعیب ملک اور احمد شہزاد کو کمیلا وکٹوریہ نے اپنی ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔. اس ٹیم میں ویسٹ انڈیز کے مارلن سیموئلز اور سری لنکاکے کلاسیکرا کے علاوہ کوئی بڑا نام شامل نہیں۔ٹیسٹ اور ون ڈے کپتان سمیت یونس خان اور محمد حفیظ کو خریدنے میں کسی فانچائز نے دلچسپی نہیں دکھائی، جیل کی ہوا کھانے والے محمد آصف اور سلمان بٹ خالی ہاتھ رہ گئے۔

مزیدخبریں