اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے ایس این جی پی ایل کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں 47 فیصد اضافہ کی کوشش پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ادارہ بعض بڑے سرمایہ داروں کے مفادات کا نگہبان بن گیا ہے جبکہ عوام اور کاروباری برادری کے مفادات کو پس پشت ڈال دیا گیا ہے۔ حکومت موسم سرما میں کئے گئے اس اقدام کا نوٹس لے جبکہ اوگرا کو اضافہ کی اجازت نہ دے کیونکہ اس سے عوام کے مسائل میں اضافہ اور گیس استعمال کرنے والے یونٹوں کی کاروباری لاگت بڑھ جائے گی کہ ایس این جی پی ایل پہلے ہی 17 فیصد منافع کما رہی ہے اور ایل این جی کی تقسیم کے ضمن بھی غیرقانونی منافع کمانے میں مصروف ہے۔ اس لئے گیس کی قیمت میں مزید اضافہ کا کوئی جواز نہیں۔