نکتہ چینی کرنیوالے اینکرز نے بھی وزیراعظم کے دورہ امریکہ کو کامیاب قرار دیدیا

Oct 24, 2015

کراچی( سٹاف رپورٹر) حکومت پر صبح شام نکتہ چینی کرنے والے اینکرز نے بھی وزیراعظم محمد نوازشریف کے دورہ امریکہ کو کامیاب قرار دیدیا اور وزیراعظم کی تعریف میں زمین آسمان کے قلابے ملانے لگے ۔واشنگٹن میں نوا زشریف او رانکے کٹر مخالف صحافیوں کے درمیان مکالمہ بھی ہوا۔ پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے نوا ز شریف کی بہت تعریف کی اور انکے دورے کو بہت کامیاب قرار دیا تو نواز شریف نے ان صحافیوں سے کہاکہ وہ یہ باتیں ٹی وی پر بھی کیا کریں۔ واضح رہے یہ حضرات میراتھن لائیو کوریج کرتے تھے او رحکومت کو برا بھلا کہتے تھے، ایسے صحافیوں کو وزیراعظم امریکہ ساتھ بھی لے کر گئے ہیں۔

مزیدخبریں