کیٹی بندر‘ ذوالفقار آباد سٹی کو چینی سرمایہ کاری کا حصہ بنانے کی کوششیں

Oct 24, 2015

کراچی(وقائع نگار) حکومت سندھ نے کیٹی بندر اور نیو ذوالفقار آباد سٹی کو چینی سرمایہ کاری کا حصہ بنانے کیلئے کوششیں تیز کردی ہیں۔ اس سلسلے میں صوبائی حکومت نے ایک سمری تیار کرائی ہے اور وفاقی حکومت کے سامنے یہ معاملہ اٹھایا جارہا ہے خود وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ وفاقی حکومت سے اس سلسلے میں بات کریں گے کہ اقتصادی راہ داری منصوبے پر چینی سرمایہ کاری میں گوادر بندر گاہ کی طرح کیٹی بندر کی بندرگاہ اور لاہور کی اورنج ٹرین کی طرح نیو ذوالفقار آباد سٹی پراجیکٹ کو بھی حصہ بنایا جائے اور چینی سرمایہ کاری کے ثمرات اور فوائد سندھ کے عوام تک بھی پہنچائے جائیں۔

مزیدخبریں