31اکتوبرکومسلم لیگ ن کے شیرکامیابی سے ہمکنار ہونگے: حمزہ شہباز

Oct 24, 2015

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ 31 اکتوبر کو مسلم لیگ ن کے ’’شیر‘‘ کامیابی سے ہمکنار ہوں گے۔ بلدیاتی الیکشن میں تمام مسلم لیگی کارکن یکسو ہو کر پارٹی کے نامزد کردہ امیدواروںکے لئے کام کریں۔ وہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے رہنما توصیف شاہ کی قیادت میں آنے والے پارٹی کارکنوں کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔ حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ پنجاب بھر میں مسلم لیگ ن کے امیدوار پارٹی قائد نوازشریف کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ میاں نواز شریف کے کارکنوں کو ووٹ دے کر نوازشریف اور شہبازشریف کے ہاتھ مضبوط کریں۔

مزیدخبریں