لاہور (کامرس رپورٹر) محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان نے لاہور جنرل ہسپتال میں ہلوکی کے رہائشی سجاد ولد عنایت علی کی ڈینگی بخار سے ہلاکت کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایل جی ایچ میںاس وقت نہ تو ڈینگی کا کوئی مریض زیر علاج ہے اور نہ ہی کسی مریض کی ڈینگی سے ہلاکت ہوئی ہے۔ ترجمان نے کہاکہ سجاد نامی مریض اعصاب اور پٹھوں کی کمزوری کی بیماری کے مطابق جاں بحق ہوا۔