بھارت نے جمہوریت کے چہرے پر کالک مل دی: قومی امن کمیٹی

Oct 24, 2015

لاہور (خبرنگار) قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے زیراہتمام سیمینار سے خطاب میں مرکزی وائس چیئرمین قمر الزمان بابر نے کہا کہ بھارت نے جمہوریت کے چہرے پر سیاہی مل دی ہے۔ بھارت تباہی اور زوال کا شکار ہے۔ عنقریب اس کے ٹکڑے ہو جائیں گے۔ بھارت میں مسلمان ہی دیگر اقلیتیں بھی بلکہ نچلی ذات کے ہندو بھی محفوظ نہیں۔ مودی سرکار اعلیٰ ذات کے ہندوﺅں اور جنونیوں کے گھیرے میں ہے۔ چودھری لیئق احمد، ارشاد عالم شاد، امجد عبید، مکرم شاہ نقوی، چودھری سلیم نے کہا کہ بھارت مظالم کا پول دنیا کے سامنے کھل گیا ہے پاکستان اس مسئلے کو اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی فورسز پر اٹھائے۔ بھارتی مظالم دنیا بھر کے جمہوریت اور امن پسندوں کیلئے چیلنج ہے۔ کشمیریوں کی آزادی کی منزل اب دور نہیں۔ سیمینار میں اعجاز احمد، خالد محمود، منظور حسین، نور حسین، امیر علی زیدی، سید مبین شاہ اور دیگر نے شرکت کی۔

مزیدخبریں