ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال فیصل آباد میں ڈائلسز کی 25 نئی مشینیں نصب

Oct 24, 2015

لاہور (کامرس رپورٹر) محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال فیصل آباد میں گردے کے مریضوں کو ڈائلسز کی سہولیات میں اضافہ کے لئے 25 نئی ڈائلسز مشینیں نصب کی جا رہی ہیں جن میں سے آٹھ مشینوں نے کام شروع کر دیا ہے جبکہ 17 ڈائلسز مشینیں دو ہفتوں تک کام شروع کر دیں گی۔ ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالر¶ف ڈائلسز یونٹ میں توسیع کے منصوبے کی نگرانی کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں