لاہور (خصوصی رپورٹر) شہداءکربلا کی قربانی اسلامی تاریخ کے ماتھے کا جھومر اور امت مسلمہ کیلئے مینارہ نور ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک دعوت توحید کے مرکزی سربراہ میاں محمد جمیل نے جامع مسجد ابوہریرہؓ کریم بلاک اقبال ٹاﺅن میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ صحابہ کرام اور اہل بیت سے عقیدت جزو ایمان نہیں بلکہ اصل ایمان ہے۔ انہوں نے نواسہ رسول کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کامیابی اور مسائل و مشکلات کے حل کیلئے امت مسلمہ سیدنا حسینؓ کی تعلیمات پر عمل کرے۔ میاں محمد جمیل نے کہا کہ سیدنا حسینؓ نے قرآن و حدیث کی عملی تفسیر پیش کی اور پوری زندگی اللہ کی رضا و خوشنودی کیلئے جدوجہد کی اور اپنے نانا حضور اور والدین کریمین اور عظیم بھائی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پیغام توحید عام کیا۔ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا بیڑہ اٹھایا۔ خطبہ جمعہ کے دوران انہوں نے فضائی صحابہؓ و اہل بیت پر انتہائی مدلل گفتگو۔
شہداءکربلا کی قربانی اسلامی تاریخ کے ماتھے کا جھومر ہے: میاں جمیل
Oct 24, 2015