ایشین انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک مالیاتی اداروں کا حریف نہیں: صدر

بیجنگ/امر یکہ (آ ئی این پی) ایشین انفر اسٹر کچر انو یسٹمنٹ بینک کے نو منتخب صدر جن لی کن نے کہا ہے کہ پا کستانی تعاون سے چین کی جا نب سے شروع کئے جانے والا کثیر الجہتی ما لی ادارہ موجودہ عالمی مالیاتی اداروں کا حریف ہونے کی بجائے ایک ضرورت ہے۔ بینک کے ممکنہ بانی اراکین پا لیسیز اور قوا نین تیار کر رہے ہیں۔ ایشیائی ممالک 75 فیصد شیئرز کے ساتھ بینک کے ابتدائی طور پر سب سے بڑے شراکت دار ہیں اور بینک کے وسا ئل کی سرمایہ کاری بھی انہی ممالک میں کی جائے گی۔ چین بینک کے 30فیصد شیئرز اور 26فیصد ووٹنگ کے اختیارات کا ما لک ہو گا جبکہ منصو بوں کا پہلا مر حلہ 2016میں شروع کیا جا ئیگا۔100ارب ڈالرز کے زر مبا دلہ کے ساتھ بینک شا ہرا ہوں کی تعمیر، مو با ئل ٹاورز کی تنصیب اور ایشیا کے انتہا ئی پس ماندہ علا قو ں میں تر قی کے منصو بے شروع کر یگا جبکہ اس کا مرکزی دفتر بیجنگ میں واقع ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن