کراچی: رینجرز مخالف اشتہارات کا معمہ حل، ایس پی، ڈی ایس پی ذمہ دار قرار

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) رینجرز کے خلاف اشتہارات کا معمہ حل ہوگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق رینجرز مخالف اشتہارات سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی نے رپورٹ تیار کرلی جس میں ایس پی لطیف صدیقی اور ڈی ایس پی فخرالاسلام کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ چار رکنی کمیٹی نے تیار کی جس میں ایس پی اور ڈی ایس پی کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رینجرز مخالف اشتہارات کے پیچھے منظم سازش محسوس ہوتی ہے۔ اشتہارات کی اشاعت سے سندھ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی نااہلی سامنے آئی۔ کمیٹی سفارش کرتی ہے کہ سندھ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کو اپنے طریقہ کار کوتبدیل کرنا چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن