قتل یا خودسوزی: کم جہیز کے طعنوں پر دلہن پراسرار طور پر زندہ جل گئی

Oct 24, 2015

کاہنہ (نامہ نگار) سات ماہ کی دلہن پراسرار طور پر زندہ جل گئی۔ تفصیلات کے مطابق گائوں شہزادہ کے نکا نامی شخص کی 20 سالہ بیٹی ارم کی شادی گائوں آصل سلیمان کے سلیم سے ہوئی۔ شادی کے چند روز بعد ہی اس کو کم جہیز لانے کے طعنے ملنے لگے جس سے گھر میں اکثر جھگڑا رہنے لگا۔ گزشتہ رات اچانک گھر میں چیخ و پکار شروع ہوگئی تو دیکھا کہ پراسرار طور پر آگ لگنے سے ارم بری طرح جھلس چکی تھی جو بعدازاں موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ سسرالیوں کے مطابق اس نے خودسوزی کی جبکہ میکے والوں کا موقف ہے کہ پٹرول چھڑک کر زندہ جلائی گئی تاہم ورثاء کی طرف سے قانونی کارروائی نہ کرانے پر پولیس نے نعش حوالے کردی۔

مزیدخبریں