نصرت بھٹو کی چوتھی برسی خاموشی سے منائی گئی

لاہور (خصوصی رپورٹر) سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی اہلیہ اور بے نظیر بھٹو کی والدہ سابق سینئر وفاقی وزیر بیگم نصرت بھٹو کی چوتھی برسی لاہور سمیت دیگر شہروں میں خاموشی سے منائی گئی۔ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں بیگم نصرت بھٹو کی برسی کی تقریب پیپلزپارٹی پنجاب ایگزیکٹو کی ممبر لبنیٰ چودھری ایڈووکیٹ نے منعقد کی جس میں وکلاء اور سیاسی کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن