سری نگر (نیٹ نیوز) جموں میں انتہا پسند ہندوئوں کی تنظیم راشٹریہ سیوک کے زیراہتمام بندوق اور تلوار برادروں کے جلوس پر ردعمل میں اپوزیشن نیشنل کانفرنس نے اسے غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا ے کہ اس سے ریاست میں کشیدگی بڑھے گی۔ سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا سرینگر میں کرفیو تھا۔ آر ایس ایس نے اسلحہ سمیت مارچ کی اجازت لے لی۔ نیشنل کانفرنس کے ترجمان تنویرصادق نے کہا ایسے جلوس جموں کے بعض حلقوں میں خوف کی فضا پیدا کریں گے۔