دس محرم الحرام کے جلوسوں کی سیکیورٹی کیلئے لاہور،اسلام آباد کراچی اور ملک کے دیگر شہروں میں موبائل سروس معطل

ملک کےمختلف شہروں میں صبح چھ بجے معطل ہونیوالی موبائل سروس رات دس بجے تک بند رہے گی۔
پنجاب کےاضلاع شیخوپورہ، قصور، گوجرانوالہ ، حافظ آباد، گجرات، منڈی بہاوالدین ،ٹوبہ ٹیک سنگھ ،خانیوال ،وہا ڑی ،ڈی جی خان ،سیالکوٹ ،ناروال ،جہلم ،اٹک ،سرگودہ،خوشاب ،میانوالی،بھکر، فیصل آباد جھنگ ، چنیوٹ، اوکاڑہ ، ساہیوال، پاک پتن ، ملتان، لودھراں ، ڈی جی خان، راجن پور، مظفر گڑھ، بہاولپور اور لیہ میں بھی موبائل سروس بند ہے۔ سندھ میں کراچی، بدین ،سکھر ، شکار پور، خیرپور، لاڑکانہ، شہداد کوٹ اور حیدر آباد سمیت سندھ کے آٹھ اضلاع میں بھی سروس بند ہے۔ خیبر پی کے، کے بارہ اضلاع، پشاور، ایبٹ آباد، ہری پور ، مانسہرہ، نوشہرہ ، بنوں، لکی مروت ، کوہاٹ، ڈی آئی خان ، ٹانک اور ہنگو میں بھی موبائل فون سرود معطل ہے۔ بلوچستان میں کوئٹہ، جعفرآباد اور جھل مگسی میں موبائل سروس بند ہے۔ آزاد کشمیر میں مظفر آباد، میر پور، کوٹلی ، بھمبر، راولا کوٹ ، باغ اور حویلی میں بھی سگنل غائب ہیں۔ گلگت بلتستان میں بھی موبائل سروس بند ہے۔

ای پیپر دی نیشن