آئندہ چوبیس گھٹنے کےدوران لاہور،اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے: محکمہ موسمیات

Oct 24, 2015 | 17:20

ویب ڈیسک

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے سوموار تک خیبر پی کے میں مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن ، فاٹا میں بارش کا امکان ہے۔ بالائی پنجاب، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن میں بارش ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نےاتوار اور سوموار کو گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ جنوبی پنجاب ملتان، ڈی جی خان ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارشوں کی پیشنگوئی کی ہے۔ آج سے سوموار کے دوران مالاکنڈ ڈویژن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہوسکتی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ سب سےزیادہ گرمی شہید بینظیر آباد میں پڑی جہاں درجہ حرارت چالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔

مزیدخبریں