پنجاب پولیو فری صوبہ، ملک بھر میں کیسز کی تعداد 15رہ گئی

Oct 24, 2016

(اے پی پی) ملک بھر میں پولیو کے خلاف مسلسل مہم کے نتیجے میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 15 رہ گئی جو کہ 2014میں 306تھی، اس سال پنجاب ابھی تک پولیو فری صوبہ ہے، دنیا بھر میں پولیو کی بیماری کا کوئی علاج نہیںلیکن ویکسین کے ذریعے اس بیمار ی سے 100فیصد بچائو ممکن ہے۔محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایا کہ 1985 سے قبل دنیا میں پولیو کے کل کیسز کی تعداد 3لاکھ 50ہزار کے لگ بھگ تھی،پولیو کے خاتمے کیلئے عالمی سطح پر کئے گئے اقدامات کی بدولت 2015تک دنیا میں اس مرض پر 99فیصد تک قابو پالیا گیا اور پولیو کیسز کی تعدادکم ہو کر صرف54پر آگئی،انہوں نے بتایا کہ 2014میں پاکستا ن میں پولیو کیسز کی تعداد 306تھی جن میں سے صرف 4کیس پنجاب میں رپورٹ ہوئے ، خیبر پی کے میں یہ تعداد 68 ، فاٹا میں179،بلوچستان میں 25او رسندھ میں30تھی، اسی طرح 2015میں پنجاب میں یہ تعدادمزید کم ہو کر صرف 2رہ گئی، خیبر پی کے میں پولیو کیسز کی تعداد17،فاٹا میں 16 ، بلوچستان میں 7، سندھ میں 12 رہ گئی او رپاکستان میں رپورٹ ہونیوالے پولیو کے کل کیسز کی تعداد 54 تک آگئی،2016میں پنجاب اب تک پولیو فری صوبہ ہے، پولیو کے خلاف مسلسل مہم کے نتیجے میں ملک میں 2016ء میں پولیو کیسز کی تعداد 15 ہے جن میںسے سندھ میں 5 ، خیبر پی کے میں 7، فاٹا میں 2 اور بلوچستان میں ایک کیس رپورٹ ہواہے۔

مزیدخبریں