فرسٹ ائیر کے پیپرز کی مبینہ غلط مارکنگ کیخلاف لاہور بورڈ آفس کے سامنے احتجاج

Oct 24, 2016

لاہور (سٹاف رپورٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے زیراہتمام انٹرمیڈیٹ پارٹ ون 2016ء (فرسٹ ائر) کے پیپرز کی چیکنگ میں مبینہ طور پر غلط مارکنگ کیخلاف گزشتہ روز بھی طلبا کے والدین نے لاہور بورڈ آفس کے باہر احتجاج کیا۔ اس موقع پر طلبا کے والدین نے کہاکہ ایک جانب بورڈ انتظامیہ نے کم کوالیفائیڈ ٹیچرز سے پیپرز چیک کروائے جس میں طلبا کو انتہائی کم نمبر دئیے گئے جبکہ اب ری چیکنگ کی درخواستیں دینے پر پیپرز کی ری چیکنگ کی بجائے نمبروں کی کائونٹنگ کی جا رہی ہے جس سے طلبا کا نقصان ہو رہا ہے جو طلبا کے ساتھ انتہائی ناانصافی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ غلط پیپرز چیک کرنے والوں کو سزائیں دی جائیں اور پیپرز کی ری کائونٹنگ کی بجائے ری چیکنگ کی جائے اس حوالے سے لاہور بورڈ کے ترجمان قیصر ورک نے کہا کہ طلبا کی خواہشات کے مطابق نمبر نہیں دئیے جا سکتے۔

مزیدخبریں