لاہور: مسلم لیگ ن کے دفترپر فائرنگ میں ملوث 2 ملزم گرفتار

لاہور (نامہ نگار )لاہور پولیس نے اسلام پورہ کے علاقے میں مسلم لیگ ن کے دفتر پر فائرنگ میں ملوث2 افراد کو گرفتار کر لیا،ملزموں کی فائرنگ سے دفتر کے شیشے ٹوٹ گئے تھے۔ پولیس کیمطابق کاشف اورعثمان وارث گزشتہ رات موٹر سائیکل پرآئے اور اسلام پورہ میں مسلم لیگ ن کے دفترپر فائرنگ کرکے فرار ہو گئے، پولیس نے چھاپا مار کر دونوں ملزموں کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ۔ فائرنگ سے دفتر کے شیشے ٹوٹ گئے تھے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہواتھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

ای پیپر دی نیشن