حکومت سے بات نہیں ہو گی‘ جہانگیرترین: خورشید شاہ کا ’’بدلائو‘‘ سمجھتے ہیں: شاہ محمود

لاہور (آئی این پی+ این این آئی) تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ ہم ایک سیاسی جماعت ہیں اور ہمارے مقاصد بھی سیاسی ہیں‘ مسلم لیگ (ن) کو چیلنج کرتا ہوں وہ عمران خان کے مسلح تنظیموںسے رابطوں کا کوئی ایک تو ثبوت پیش کریں‘ (ن) لیگ 2 نومبر کے احتجاج کی وجہ سے گھبراہٹ کا شکار ہو چکی ہے‘ حکومت پر اعتبار ہے اور نہ ہی اب اس سے کسی قسم کے مذاکرات ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اور عوام فیصلہ کر چکے ہیں اب ملک میں کرپشن اور لوٹ مار کا نظام کسی صورت مزید نہیں چلنے دیا جائیگا اور وزیراعظم نوازشر یف کو استعفیٰ یا خود کو احتساب کیلئے پیش کرنے میں سے کوئی ایک مطالبہ ضرور ماننا پڑیگا۔ تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خورشید شاہ کی گفتگو اور لہجے میں بدلائو کا سیاق و سباق سمجھتے ہیں، حکومتی اشارے کے بعد پیپلز پارٹی اپنے اصل کی جانب لوٹ رہی ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پاناما لیکس پر پہلے موقف سے رجوع کا فیصلہ کر چکی ہے تو یہ اس کا حق ہے، پاناما زدہ حکمرانوں کے پہلو سے جو بھی بندھنا چاہے گا صفر ہو جائے گا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاناما لیکس پر عمران خان اور تحریک انصاف سرخرو ہوچکی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...