لاہور (خبر نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنما وممبرقومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ 2 نومبر کو کچھ نہیں ہو گا ہم پہلے بھی سرخرو ہوئے تھے اب بھی کامیاب ہوں گے۔ پی ٹی آئی کو دھرنوں اور احتجاج کے سوا کچھ نہیں آتا۔ عمران خان نے پہلے بھی قوم کے 126 دن ضائع کئے اور اب دوبارہ چینی سرمایہ کاری کے ذریعے ہونے والے سی پیک کے منصوبے کیخلاف سازش کی جا رہی ہے۔ حمزہ شہباز نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرکے سیف ہائوس اور چھ مہینے اڈیالہ جیل میں رکھا گیا اور ساڑھے 8 سالہ مشرف دور میں نیب کے دفتر کے باہر چھ، چھ گھنٹے بٹھایا گیا۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ وہ سیاسی کارکن ہیں اور اس وقت سے صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں جب عمران خان پرویز مشرف کے ریفرنڈم کی حمایت اور ان سے دوستی کی پینگیں بڑھارہے تھے۔ دو سال پہلے بھی عمران خان کو دھرنوں اور کنٹینر سے کچھ حاصل نہیں ہوا تھا اور سپریم کورٹ نے انکے تمام الزامات مسترد کردئیے تھے۔ عمران خان کے الزامات کے جواب میں عوام نے کشمیر کے عام انتخابات، پنجاب کے بلدیاتی الیکشن اور پے در پے ہونے والے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو بھاری مینڈیٹ دیا ہے جس سے عمران خان کو سبق سیکھنا چاہئے کہ اقتدار سازشوں اور چور دروازے سے نہیں بلکہ عوام کی خدمت کرکے حاصل ہوتا ہے۔ پاکستانی عوام باشعور ہیں وہ عمران خان کے ساتھ کھڑے قرضہ معاف کرانے والے جہانگیر ترین، قبضہ گروپ علیم خان کو خوب پہچانتے ہیں۔ عمران خان کرپشن کا جھوٹ بولنا بندکر دیں عوام احتساب ضرور کریں لیکن یہ احتساب 2018 کے عام انتخابات میں ہوگا اور دوبارہ مسلم لیگ (ن) کو بھاری مینڈیٹ ملے گا۔ کراچی کی روشنیاں واپس لوٹ رہی ہیں ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 46 ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری آ رہی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر آسمان کو چھو رہے ہیں اور وزیراعظم نوازشریف 2018ء میں لوڈشیڈنگ کے جن کو بوتل میں بند کرنے سمیت عوام سے عئے گئے وعدے پورے کرنے جا رہے ہیں اور سب سے بڑھ کر یہ کہ پانامہ لیکس کے اوپر عدالتی کارروائی کا سامناکیا جا رہا ہے۔ ان حالات میں دھرنوں اور احتجاج کا کوئی جواز نہیں۔ بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں لیکن کاسی قیمت پر قومی عزت دائو پر نہیں لگا سکتے۔
2 نومبر کو کچھ نہیں ہوگا، ہم پہلے بھی سرخروہوئے اب بھی کامیاب ہوں گے: حمزہ شہباز
Oct 24, 2016