لاہور(خبر نگار) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال رائیونڈ کے اچانک دورے کے دوران وزیراعلیٰ شہبازشریف جب ایک وارڈ میں گئے تو وہاں موجود ایک بزرگ مریضہ نے ان کے سر پرہاتھ رکھ کر شفقت کا اظہار کیا اور وزیراعلیٰ شہبازشریف کو دعائیں دیتے ہوئے کہا کہ بیٹا آپ نے دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنی زندگی کا مشن بنایا ہوا ہے، اللہ تعالیٰ آپ کو اپنے نیک مقصد میں کامیاب فرمائیں گے۔ غریب لوگوں کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں اور ہم سب آپ کی مزید کامیابیوں کیلئے دعا گو ہیں، جس طرح آپ خلق خدا کی خدمت کررہے ہیں اس کا اجر آپ کو دین اور دنیا میں ملے گا۔ بزرگ خاتون نے کہا کہ آپ صرف نام کے ہی شہباز نہیں ہیں بلکہ کام کے بھی’’شہباز‘‘ ہیں اور یہ بات آپ نے دن رات عوام کی خدمت کر کے ثابت کر دی ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کی عمر دراز کرے اور صحت عطا فرمائے تاکہ آپ اسی طرح عوام کی خدمت کرتے رہیں۔