لاہور (آئی این پی) پنجاب اسمبلی کا اجلاس 2 روز کے وقفے کے بعدآج (سوموار) دوبارہ ہوگا جبکہ اپوزیشن پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے احتجاج کر یگی۔ تفصیلات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان کی صدارت میں پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج 3 بجے سہ پہر ہوگا جبکہ متحدہ اپوزیشن اپنے اعلان کے مطابق آج بھی پنجاب اسمبلی کے ایوان میں پانامہ لیکس کی تحقیقات نہ ہونے پر حکومت کے خلاف احتجاج کر یں گی اور وزیراعظم نوازشر یف سے استعفیٰ یا احتساب کیلئے پیش ہونے کا مطالبہ کر یںگی۔
پنجاب اسمبلی