براہمداغ کے دو کمانڈروں سمیت43علیحدگی پسندوں کی قومی دھارے میں شمولیت

براہمداغ کے فراری کمانڈر سمیت 43ساتھیوں نے ہتھیار ڈال دئیے۔ پاکستان زندہ باد کے نعرے۔ انڈیا کے آلہ کار نہیں بنیں گے۔ براہمداغ نے آزادی کے نام پر اکسایا تھا۔
بلوچستان میں علیحدگی پسندوں کے خلاف حکومت اور عسکری قیادت کے مثبت اقدامات کے نتیجے میں جہاں ایک طرف شرپسند علیحدگی پسندوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جارہا ہے تو دوسری طرف ہتھیار ڈالنے والوں کو کھلے دل سے خوش آمدید کہتے ہوئے قومی دھارے میں شامل ہونے کا موقع فراہم کیا جارہا ہے۔ اسی مثبت پالیسی کے نتیجے میں بہت سے فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہو رہے ہیں۔ براہمداغ بگٹی کی طرف سے بھارتی شہریت اختیار کرنے اور مودی کے ساتھ ہاتھ ملانے پر بہت سے علیحدگی پسندوں نے نفرت کا اظہار کیا ہے ۔ گزشتہ روز 43 ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈالنے والے دو کمانڈروں نے براہمداغ کی بھارتی غلامی سے نفرت کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکام کے سامنے ہتھیار ڈالتے ہوئے پاکستان زندہ باد کے نعروں کی گونج میں وطن سے محبت کا اظہار کیا جس کے بعد امید ہے باقی فراری علیحدگی پسند بھی وطن دوستی اور وطن سے محبت کی راہ اختیار کرتے ہوئے گمراہی ترک کرکے دوبارہ قومی دھارے میں شامل ہوجائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...