وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دنیا میں ابھرتی مارکیٹوں کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے معاشی بحالی کےلئے مشکل اور ٹھوس فیصلے کئے۔ اقتصادی پالیسیوں کے باعث اقتصادی اعشاریئے بہتر ہوئے۔ حکومت نے اخراجات میں 30فیصد تک کمی کی۔ بیرونی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھا ہے۔ حکومت سنبھالی تو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ ہم نے افراط زر میں کمی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دیا۔ تجارتی خسارے میں کمی اور سماجی تحفظ کے پروگرام میں اضافہ کیا۔