کراچی( اسٹاف رپو رٹر)پاک مسلم الائنس سندھ کے صدر حاجی زاہداعوان نے کہاہے کہ بنگالی قوم کے محب وطن پاکستانی عرصہ دراز سے اپنے مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ رجسٹریشن اور قومی شناختی کارڈز کے حصول کیلئے طویل عرصے سے سرگرداں و پریشان ہیں لیکن آج تک کسی سیاسی پارٹی نے ان کی کوئی مدد نہیں کی۔پاک مسلم الائنس واحد تنظیم ہے جو بنگلہ نژادپاکستانیوں کے تمام مسائل کے حل میں سنجیدہ ہے اور ان شاء اللہ رجسٹریشن اور قومی شناختی کارڈز کے مسائل حل جلد از جلد حل کرواکردم لے گی۔انہوں نے کہاکہ قیام پاکستان کی جدوجہد میں بنگالی برادری کا اہم کردار رہا ہے اور بعد ازاں انہوں نے تحفظ و دفاع پاکستان کیلئے بھی اپنی جانی و مالی قربانیاں دے کر حب الوطنی کاثبوت دیتے ہوئے قومی کردار تاحال بہ خوبی نبھارہی ہے۔بنگلہ نژادپاکستانیوں کی حب الوطنی نہ تو مشکوک ہے اور نہ ہی اس کیلئے کسی سے بھی کوئی سرٹیفیکٹ لینے کی کوئی ضرورت ہے۔حاجی زاہد اعوان نے کہا کہ پاکستان میں مقیم بنگالی قوم پاکستان سے لازوال محبت کرتی ہے اور قیا م پاکستان کے بعد طویل عرصے سے پاکستان میں مقیم ہے لہذا پاکستان کی رجسٹریشن اور قومی شناختی کارڈز ان کا بنیادی آئینی و قانونی حق ہے جو انہیں جلداز جلد فراہم کیا جانا چاہئے ۔انہوں نے کہاکہ ہم روزاول سے پاک مسلم الائنس کی ترقی اور بنگالی برادری کے مسائل انتہائی محنت اور سنجیدگی سے حل کرنے کی جدوجہد کر رہے ہیںاور پاک مسلم الائنس کے پلیٹ فارم سے لاکھوں افراد کے مسائل طویل عرصے سے حل کرنے کی جدوجہد میںمصروف ہیں۔