درگاہوں کو سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کیلئے استعمال نہیں کرنا چاہیے، بلاول

Oct 24, 2017

اسلام آباد (خبر نگار خصو صی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا کے ایک حصے میں آنے والی ان رپورٹس کا نوٹس لیا ہے، جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ عمران خان کو لال شہباز قلندر کی مزار کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ پی پی پی چیئرمین نے حکومتِ سندھ کو ہدایت کی ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کے لیئے ایک کمیٹی قائم کی جائے اور اس کی رپورٹ پیش کی جائے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گو کہ پولیس اور مقامی انتظامیہ کے افسران میڈیا کے روبرو یہ وضاحت کر چکے ہیں کہ عمران خان نے اپنے مسلحہ پرائیویٹ گارڈز کے ساتھ دربار کے اندر جانا چاہا تو درگاہ کے رکھوالوں نے انہیں ایسا کرنے سے روکا جبکہ عمران خان کیے دیگر رفقاء کو ان کے گارڈز کے بغیر اندر جانے کی اجازت دی گئی اور انہوں نے مزار کے اندار داخل ہوکر فاتحہ خوانی بھی کی۔ پی پی پی چیئرمین نے ہدایت کی کہ مذکورہ تحقیقاتی رپورٹ جلد از جلد مکمل کی جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ اولیاء اکرام کی درگاہوں کا احترام ملحوظِ خاطر رکھنا چاہیئے اور انہیں سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیئے استعمال نہیں کرنا چاہیئے۔
بلاول بھٹو زرداری

مزیدخبریں