شہبازشریف کے مسلم لیگ نون کو ٹیک اوور کرنے سے متعلق اپنے بیان پر قائم ہوں : ریاض پیرزادہ

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے مسلم لیگ(ن) کو ٹیک اوور کرنے سے متعلق اپنے بیان پر قائم ہوں، ٹرپل ون بریگیڈ کو ٹیک اوور کرنے کانہیں کہا، میں سیدھی بات کرتا ہوں، تو سب ناراض ہوجاتے ہیں،اسپورٹس کمپلیکس میں بھی دہشتگردی کا خطرہ موجودہے۔پیر کو ریاض پیرزادہ نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کو (ن) لیگ کو ٹیک اوور کرنے سے متعلق اپنے بیان پر قائم ہوں،نواز شریف کے بھائی کو پارٹی ٹیک اوور کرنے کاکہا،ٹرپل ون پر بریگیڈ کے کمانڈر کو پارٹی ٹیک اوور کرنے کا نہیں کہا،شہبازشریف ٹرپل ون بریگیڈ کو کمانڈ کرتے ہیں، تو پھر معذرت کرتا ہوں،سادہ بندہ ہوں ، سیدھی بات کرتاہوں،میں سیدھی بات کرتا ہوں تو سارے ناراض ہوجاتے ہیں۔ ریاض پیر زادہ نے کہا کہ میری گفتگو کے سیدھے مطلب ہوتے ہیں اس میں کوئی سازش کی بات نہیں، ہمیں نوازشریف کی لیڈر شپ پر بھی کوئی اعتراض نہیں، صرف آنے والے وقت کی فکر ہے کہ اس طرح ہماری جماعت الیکشن میں کیسے جائے گی۔ ریاض پیرزادہ نے کہا کہ مجھ پر جو تنقید کررہے ہیں مجھے نہیں پتا ان کے دل میں کیا ہے۔ہر وقت عورتوں کی طرح رونا روتے ہیں، میں سادہ بندہ ہوں، ہمیشہ سیدھی بات کرتا ہوں۔ میں جس کشتی کا سوار ہوں اس میں سوراخ کرنے والا نہیں ہوں، مجھ پر کسی کا کوئی دباو¿ نہیں جب کہ موسمی مینڈکوں کی کوئی پرواہ نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے کسی کی پگڑی نہیں اچھالی بلکہ ہمیں دہشتگرد کہہ کر ہماری پگڑی اچھالی گئی۔جونیئرز کو سینئرز کے بارے میں بیانات نہیں دینے چاہیں۔
ریاض پیرزادہ

ای پیپر دی نیشن