اسلام آباد (عترت جعفری) وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک ترکی کے ساتھ ایف ٹی اے کو حتمی شکل دینے کے لئے ہفتہ رواں میں انقرہ جائیں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان ایف ٹی اے پر کافی حد تک اتفاق رائے موجود ہے تاہم ترکی پاکستان کی ٹیکسٹائل کو رسائی دینے کے لئے تاحال تیار نہیں جبکہ اس کے جواب میں پاکستان نے ترکی کے آٹو سیکٹر کو پاکستان کی مارکیٹ تک رسائی دینے سے انکار کر دیا ہے جس کی وجہ سے ایف ٹی اے کو حتمی شکل دینے میں ”ڈیڈلاک“ موجود ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر تجارت ترکی جا کر اس ڈیڈ لاک کو ختم کرنے کی کوشش کریں گے۔ وہ پاکستان کی طرف سے ترکی کو پیشکش کریں گے کہ ترکی کے آٹو سیکٹر کے لئے چونکہ پاکستان میں وسیع مارکیٹ موجود ہے۔ پاکستان رسائی دینے کو تیار ہے تاہم ٹیکسٹائل کی پاکستانی مصنوعات کے لئے ترکی کی مارکیٹ کھولی جائے۔ اس کے بغیر پاکستان کو ایف ٹی اے میں کوئی فائدہ نہیں ہے۔ ترکی کا ٹیکسٹائل سیکٹر بااثر ہے اور اپنی حکومت کو رعایات دینے سے روک دیا ہے۔
پرویز ملک