راجہ جنگ، جھنگ، سیالکوٹ، پاکپتن، کمالیہ اوباشوں کی تین خواتین اور دو بچوں سے زیادتی

راجہ جنگ، جھنگ، سیالکوٹ، پاکپتن، کمالیہ (نامہ نگاران) مختلف واقعات میں اوباشوں نے 3 خواتین اور 2 لڑکوں کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ راجہ جنگ میں محنت کش خاتون صفیہ بی بی فیکٹری سے چھٹی کے بعد گھر جا رہی تھی کہ ملزمان رانا شیر، ملک منشاء اور محمد اسے اغوا کرکے سندر اسٹیٹ ایک فیکٹری میں لے گئے اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ جھنگ میں اوباش توقیر نے 12 سالہ اصغر کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ سیالکوٹ میں خاتون یاسمین کو ملزم ذوالفقار عرف ملنگی نے کام دلانے کے بہانے ساتھ لے جاکر گن پوائنٹ پر زیادتی کر ڈالی۔ پاکپتن میں ریحانہ کو فرمان نے ساتھیوں سے ملکر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ کمالیہ کے خالد سے ملزم چمن وغیرہ نے زیادتی کی اور اسکی ویڈیو بھی بنا لی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...