اسلام آباد میں امن وامان کی صورتحال خراب نہیں کرنے دیںگے: احسن اقبال

اسلام آباد (خبر نگار خصو صی) وزیرداخلہ احسن اقبال کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ بعض مذہبی و سیاسی گروپوں کی طرف سے وفاقی دارالحکومت میں ریلیوں اور جلوسوں کی کال کے حوالہ سے وزیر داخلہ نے کہا کہ کسی کو وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کسی بھی قسم کی مذموم سرگرمیوں میں ملوث عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ اجلاس میں وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے تناظر میں پاکستان کو استحکام اور ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔ بعض ریاست مخالف عناصر ریاست کے اندر محاذ آرائی پھیلانے کیلئے تنازعات کو ہوا دے رہے ہیں۔ بعض عناصر حضور نبی کریمؐ کی ختم نبوت کے معاملہ کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ اس حوالہ سے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریمؐ کی ناموس کے تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے ریڈ زون میں تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا، قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے اسلام آباد کے ریڈ زون اور ڈپلومیٹک انکلیو کی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کی تاکہ وفاقی دارالحکومت میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو روکا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ علماء کو آگے بڑھ کر اسلام کی حقیقی تعلیمات اور پیغام کو عام کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...