ماسکو (اے ایف پی) روسی خاتون صحافی کو دفتر جاتے ہوئے نامعلوم حملہ آور نے گردن میں چاقو سے وار کرکے شدید زخمی کردیاگیا ہے۔ 32 سالہ تاتایانہ کو اس وقت حملہ کرکے زخمی کیا گیا جب وہ ریڈیو سٹیشن کی عمارت میں موجود تھیں۔ ایڈیٹر ان چیف الیکسی ویندیکوئف کے مطابق حملہ آور نے عمارت میں داخل ہوکر سب سے پہلے گارڈ کو سپرے کرکے اندھا کیا اور چاقو سے 32 سالہ تاتایانہ کو گردن پر وار کرکے شدید زخمی کردیا۔ ریڈیو سٹیشن پر کام کرنے والی ایک اور خاتون ادہ شیرپوا نے میڈیا کو بتایا کہ حملہ آور نے پہلے تاتایانہ کو پکڑا اور پھر اس پر چاقو سے حملہ کیا۔ پولیس نے 48 سالہ حملہ آور پر اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ الیکسی ویندیکوئف نے صحافیوں کو بتایا کہ تاتایانہ خطرے سے باہر ہے لیکن ان کی حالت تشویشناک ہے۔
روسی خاتون صحافی پر چاقو سے حملہ، گردن پر گہرے زخم، حالت تشویشناک
Oct 24, 2017